تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عبدالستار ایدھی پاکستان کی ’مدر ٹریسا‘ ہیں،رپورٹ

جنگ نیوز -
پشاور . . . .فارن ڈیسک. . . . . انسانیت کی خدمت کے بے مثال کردارعبد الستار ایدھی پاکستان کی مدرٹریسا ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ کے مطابق میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس جسمانی ضعف کی وجہ سے کمر میں جھکاوٴ لیے جب ایدھی سڑک کے ساتھ چلنا شروع کرتے ہیں تو پیسوں کی بارش ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ان کی جھولی پیسوں سے بھر جاتی ہے۔ حالیہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی امداد کے لیے اپیل کرنے پاکستان کے ہر طبقے نے ان کو رقم تھما ئی۔انہوں نے ہر امداد کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔ لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنانا اعزاز سمجھتے ہیں۔ چار گھنٹے میں ان کی باسکٹ میں 15ہزار سے زیادہ ڈالر تھے۔ ایدھی نے اپنی زندگی کے60سال انسانیت کی خدمت کے لیے وقت کر دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.