تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

قرارداد مقاصد سے اقلیتوں کی آزادی کے الفاظ جان کرنکالے گئے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارچودھری نے اٹھارویں ترمیم کی درخواستوں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئے ہیں کہ قرارداد مقاصد سے اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے الفاظ کا اخراج کلریکل غلطی نہیں ، بلکہ یہ جان بوجھ کرنکالے گئے ، موجودہ پارلے منٹ نے انہیں دوبارہ شامل کرکے اچھا اقدام کیا۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17 رکنی لارجر بنچ نے 18ویں آئینی ترمیم کے مقدمہ کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے دلائل جاری رکھے،، ایک موقع پرچیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے قرارداد مقاصد یا آرٹیکل 2اے کو کس حد تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ آئین کا جائزہ لے کربتایا جائے کہ کس آرٹیکل سے عدلیہ کو مضبوط، آزاد اور مکمل محفوظ ہونا چاہئے۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس تصدق جیلانی نے ریمارکس دیئے کہ تاریخ سے دیانت دار رہنا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.