5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاکھوں متاثرین سیلاب ڈیرہ الہٰ یار بائی پاس پر محصور
جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . . . . بلوچستان کے میں پناہ لینے والے سندھ کے لاکھوں متاثرین سیلاب ڈیرہ الہٰ یار بائی پاس پر محصور ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے علاقوں میں تعفن پھیل رہاہے۔ بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں 21 روز گذرنے کے باوجود سیلابی پانی کی نکاسی نہیں ہوپائی ہے ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ الہیار سمیت روجھان جمالی ،صحبت پور اور گنداخا میں پانی کھڑا رہنے کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں بجلی تاحال معطل ہے۔جبکہ پانی کھڑا رہنے کے باعث متاثرین سیلاب محصور ہو کر رہے گئے ہیں۔