تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

رواں سال40لاکھ کپاس بیلز درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی،اپٹما

جنگ نیوز -
کراچی . . . آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سندھ بلوچستان کے چیئرمین یاسین صدیق کا کہنا ہے کہ سیلاب تباہ کاریوں کے باعث رواں مالی سال 40 لاکھ کپاس بیلز درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی۔سندھ و بلوچستان کے چیئرمین یاسین صدیق نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 25 لاکھ کپاس کی بیلز کو نقصان پہنچا ۔ ہے رواں مالی سال 30 لاکھ کے بجائے 40 لاکھ کپاس کی بیلز درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی، انہوں نے کہا کہ اگر کپاس کی درآمد وقت پر نہ کی گئی تو برآمدی حدف متاثر ہوسکتا ہے۔یاسین صدیق نے مزید بتایاکہ کہ ملک بھر میں کپاس کی کھپت 1 کروڑ 60 لاکھ بیلز ہے جبکہ رواں مالی کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 40 لاکھ بیلز کی توقع کی جارہی تھی تاہم سیلاب کے باعث اب کی پیداوار 1 کروڑ 15 لاکھ بیلز تک محدود رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.