5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اسٹاک مارکیٹس: گذشتہ ماہ کاروباری حجم9سال کی کم ترین سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ماہ کاروباری حجم نو سال کی کم ترین سطح پررہا۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2010 میں اوسط کاروباری حجم پانچ کروڑ ستر لاکھ شئیرز رہا۔ اس سے قبل دسمبر 2001 میں اوسط کاروباری حجم پانچ کروڑ تیس لاکھ شئیرز رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اوسط یومیہ ٹریڈنگ مالیت کے لحاظ سے 58 کروڑ دس لاکھ ڈالر رہی جبکہ 9 مارچ 2005 کو اوسط کاروباری حجم مالیت کے لحاظ سے دو ارب ڈالر رہا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے جہاں کاروباری حجم کم ہورہا ہے وہیں مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے بڑے انفرادی سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ میں خریداری کم کردی ہے جس کی وجہ سے ان کا مارکیٹ میں اوسط کاروباری حجم میں حصہ صرف 43 فیصد تک رہ گیا ہے۔ اگست 2010 میں انڈیکس میں بھی سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔