5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ولادیمیر پیوٹن ایک بار پھر روسی صدر بننے کے خواہشمند
جنگ نیوز -
ماسکو . . . روس کے سابق صدر اور حالیہ وزیرِ اعظم ولادیمیر پیوٹن نے 2012میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے ممکنہ امیدوار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔57سالہ ولادیمیرپیوٹن جو2012کے صدارتی انتخابات کے وقت59سال کی عمر تک پہنچ چکے ہونگے ایک بار پھر صدرات حاصل کرنے کے بعد دو مدت تک صدارتی محل میں براجمان رہنے کے خواہشمند ہیں۔2008میں مسلسل دوبار صد رکا عہدہ رکھنے کے بعدعہدہ چھوڑ کر وزیرِ اعظم بننے والے ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دو راستے ہیں یا تو چپ چاپ بیٹھ کر بہتے پانی کا رُخ اور اس سے ہونے والی تباہیاں دیکھیں یا پھرنظام کا حصہ بن کر اسے ٹھیک کریں۔ولادیمیر پیوٹن جنہیں روسی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے کا مانناہے کہ اگر وہ حالیہ صدر دمتری میدیدو کو عہدے چھوڑنے کا کہیں گے تو وہ بخوشی اس پر راضی ہوجائیں گے۔