تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے دو امریکی ہیلی کاپٹرز پاکستان پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . متاثرین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے مزید دو امریکی ہیلی کاپٹرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یو ایچ 60 بلیک ہاکس ہیلی کاپٹرز کو امریکی فضائیہ کے سی 17 طیارے کے ذریعے چکلالہ ائیربیس لایا گیا جہاں سے انہیں غازی بیس تربیلا بھیجاجائے گا،امریکی حکام نے جیونیوزکوبتایاہے کہ مطابق مزید چھ امریکی بلیک ہاکس اور دس شنوک ہیلی کاپٹرز اگلے چند روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے، یہ ہیلی کاپٹرز پاکستان میں پہلے سے موجود امریکی نیوی اور میرین کور کے پندرہ ہیلی کاپٹرز کی جگہ لیں گے جو غازی ائیر بیس سے سوات اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹرز سوات اور کوہستان کے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم پاکستانی حکام نے ضرورت محسوس کی تو ان ہیلی کاپٹرز کو جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی زیر استعمال لایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.