5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سپریم کورٹ:چیئرمین ،پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری غیر قانونی قرار
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادراور چیئرمین نیب جاوید قاضی کی تقرری غیر قانونی قرار دیدی۔ پنجاب بینک نے اس حوالے سے ان تقرریوں کو نیب آرڈیننس کے رو سے چیلنج کیا تھا جس پر ڈیڑھ ماہ پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ آج جسٹس غلام ربانی نے یہ فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ نیب میں جاوید قاضی کابطور قائم مقام چیرمین تقرربھی غیرقانونی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب میں چیرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کا تقرر ایک ماہ میں کیا جائے۔