تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بھارت میں پہلے سائبر پولیس اسٹیشن کا قیام

جنگ نیوز -
بنگلور . . . بھارت کے آئی ٹی سٹی بنگلور میں پہلا سائبر پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے جہاں عام مقدمات کے بجائے سائبر ورلڈ میں ہونے والے جرائم کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی ماہرین انٹرنیٹ پر دھوکہ ،فراڈ یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پکڑیں گے۔ وزیر داخلہ Mallikarjun M. Kharge کا کہنا ہے کہ اس پولیس اسٹیشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ2000کے تحت ملک بھر کی تمام ریاستوں میں ہونے والے سائبر جرائم سے متعلق ہونے والے مقدمات درج کیے جائیں گے۔شہریوں کو مقدمہ درج کرانے کے لیے اسٹیشن نہیں آنا پڑے گا بلکہ وہ آن لائن بھی اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں جس پر Indian Institute of Science's Super Computer Center and Software کے ماہرین فوری طور پر اپنی کارروائی شروع کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.