تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گاجی کھاوڑ اور دھامرا کے درمیان سیم کینال پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

جنگ نیوز -
لاڑکانہ . . . سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گاجی کھاوڑ اور دھامرا کے درمیان سیم کینال کا پل سیلابی ریلے میں بہنے سڑک زیر آب آگئی ہے۔ ۔ادھر خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ایم این وی ڈرین میں دو شگاف پڑنے سے مزید دو دیہات زیر آب آگئے ہیں۔جوہی کے لئے خطرہ بڑھتاجارہاہے ۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے گاجی کھاوڑ میں تین حفاظتی بند بہہ جانے سے پورا علاقہ اور سیم کینال میں پڑنے والے شگاف سے گوٹھ جلبانی سمیت 25 دیہات زیرآب آگئے ہیں۔سیلابی ریلا ضلع قمبر شہدادکوٹ کے علاقے نصیر آباداور ضلع لاڑکانہ کے شہروں باڈہ اوروارہ کی طرف بڑھ رہاہے۔ وارہ شہرکو بچانے کے لئے نصیر شاخ کے پشتوں کو مظبوط کیا جارہا ہے۔ وارہ کی شہری ایکشن کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر کو ڈبونے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف شہر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ایم این وی ڈرین میں مزید دو شگاف پڑنے سے 2دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔سیلابی پانی دادو کی تحصیل کین شاہ کی جانب بڑھ رہاہے اورجوہی کے لئے خطرہ بڑھتاجارہاہے ۔جوہی کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت ایم این وی ڈرین میں پڑنے والے شگاف کو پر کررہے ہیں ۔جوہی کی یونین کونسلیں سیلابی پانی کی زد میں ہیں ۔ادھر ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول میں گزشتہ تین روز سے چارسے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے۔نوابشاہ کے قریب مڈمنگلی،میکاروڈھورو،لاکھاٹ اور بچل پوربندوں پر پانی کی سطح کم ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.