5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ہیری پوٹرکی مصنفہ نے دماغی بیماری پر تحقیق کیلئے ادارہ قائم کردیا
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . ہیری پوٹر سلسلے کی مصنفہ جے کے رولنگ نے حال ہی میں MULTIPLE SCLEROSIS نامی مرض کے علاج کی دریافت کے لیے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ یہ ادارہ جے کے رولنگ کی والدہ کے نام پر ہے اور ایک کڑوڑ پچاس لاکھ ڈالر کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ این رولنگ 1990 میں اسی بیماری کے سبب انتقال کر گئی تھیں۔ ملٹیپل سکلیروسس ایک خطرناک بیماری ہے جس میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے حصے سخت ہو کر رسولی، اعصابی کمزوری اور دوسری تکالیف کا باعث بنتے ہیں۔جے کے رولنگ امید کرتی ہیں کہ یہ ادارہ تحقیق کے ذریعے اس بیماری کا اعلاج ڈھونڈ پائے گا۔