تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی اسٹاک میں مندی،انڈیکس9800کی حد برقرار نہ رکھ سکا

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک دن کی ڈرامائی تیزی کے بعد آج مندی رہی اور انڈیکس نو ہزار آٹھ سو کی حد کو برقرار نہ رکھ سکا ۔ بدھ کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور سرمایہ کاروں مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے نئے نظام کے آغاز میں مزید ایک ماہ کا وقت لگنے کی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں محتاط نظر آئے ۔ تاہم سیمنٹ سیکٹر میں خریداری نے مارکیٹ کی سرگرمیوں کو محدود رکھا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس84 پوائنٹس کمی کے بعد9735 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم5 کروڑ شئیرز رہا سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 53 پیسے کمی کے بعد 18روپے15 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹٰی انڈیکس66 پوائنٹس کمی کے بعد9633 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں فنائنسنگ کا نیا نظام آنے تک اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.