5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور میں یوم علی کے موقع پر تین دھماکے،18افراد شہید، 157زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں یوم شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس کے موقع پرنصف گھنٹے کے اندر تین دھماکے ہوئے جن میں18 افراد شہید اورسے157 زائد زخمی ہوگئے۔25 سے30زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف کالعدم لشکرجھنگوی العالمی نے لاہوردھماکوں کی ذمہ قبول کرلی ہے۔پنجاب حکومت نے صورتحال پر قابوپانے کے لیے رینجرزطلب کرلی۔ لاہور میں پہلا دھماکہ شام سات بجے کے قریب کربلا گامے شاہ کے باہر ہوا جس سے ہرطرف چیخ وپکار اوربھگدڑ مچ گئی، دھماکے کے وقت جلوس کے شرکا افطارکررہے تھے ، ابھی زخمیوں کو اٹھایا ہی جارہاتھا کہ دوسرا دھماکہ بھاٹی گیٹ میں ہوا ۔ پولیس ذرائع کے دو دھماکے خود کش جبکہ ایک کریکردھماکہ تھا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکوں میں18افرا د شہید جبکہ157سے زائدزخمی ہوگئے جن میں سے25سے30 کی حالت تشویشناک ہے۔ شہید ہونیوالوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔ دھماکوں کے بعد ریسکیو ٹیموں اور لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ دھماکوں کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تھانہ لوئرمال پر حملہ کرکے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی اور ہوائی فائرنگ کی ۔امن و امان کی صورتحال کو قابومیں رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔