تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فوجی افسران سے امریکی حکام کا ناروا سلوک ، اسمبلی میں تحریک التوا جمع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن نے واشنگٹن ایئر پورٹ پر اعلیٰ پاکستانی فوجی افسران کیساتھ امریکی حکام کے ناروا سلوک کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کے رویے سے پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،اس لیے اس اہم واقعے پر ایوان میں معمول کی کاروائی روک کر بحث کرائی جائے۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.