تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی ریلیف کیمپوں میں متا ثرین کی تعداد60ہزار سے تجاوز کرگئی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے ریلیف کیمپس میں متا ثرین کی تعداد60ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔کراچی کے ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کی آمد کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مزید6ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس کے بعد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے زیرانتظام شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کی تعداد47ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد4 ہزار افراد کے اضافے کے بعد60ہزار تک پہنچ گئی ہے، قائم ہونے والے کیمپوں میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول کمال خان جوکھیو گوٹھ گڈاپ ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ہاشم خاصخیلی میمن گوٹھ گڈاپ ٹاؤن، مونوٹیک کالج نزد کلا کوٹ لیاری ٹاؤن، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ڈی بی ایڈوانی صالح گوٹھ گلشن اقبال ٹاؤن، گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول عمر کالونی ، شہید ذوالفقار بھٹوولیج گلشن اقبال ٹاؤن اور شمسی اسلامیہ گورنمنٹ بوائز اسکول مودو گوٹھ گلشن اقبال ٹاؤن شامل ہے ۔ ان کیمپوں میں تقریباً2ہزار متاثرین کو ٹھہرایا گیاہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.