تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سابق رکن پنجاب اسمبلی سہیل ضیا بٹ لاہور سے گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…نیب پنجاب نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی عزیز،سابق رکن پنجاب اسمبلی سہیل ضیا بٹ کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔سہیل ضیا بٹ کسی کام سے فیروزپور روڈ پرکلمہ چوک کے قریب سے گذر رہے تھے کہ نیب حکام نے ان کی گاڑی روک کر انہیں گرفتار کرلیا۔ نیب حکام کے مطابق سہیل ضیا بٹ نے کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اسکینڈل میں تقریباً7کروڑ روپے کی خوردبرد کی اور وہ 2001 سے اشتہاری تھے۔ سہیل ضیا بٹ کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سہیل ضیا بٹ، مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی عمر سہیل ضیا بٹ کے والد ہیں اورمشرف دور میں نوازشریف کے ساتھ جلاوطن بھی رہے۔ وہ گذشتہ عام انتخابات سے قبل شریف برادران کے ساتھ وطن واپس لوٹے تھے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.