تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

الطاف حسین کواکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دینگے،نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چودھری نثار نے کہا ہے کہ الطاف حسین جرنیلوں کے ذریعے احتساب کی بات کرتے ہیں، وہ احتساب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی دیکھیں، جس کی انہیں دعوت بھی دی جائیگی ۔ اسلام آباد میں پی اے سی اجلاس اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کمیٹی آئندہ وزارت دفاع کے آڈٹ پیروں کے اعتراضات کے جائزے کے دوران الطاف حسین کو اپنے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے آئندہ وزارت دفاع، وزارت خزانہ، ایف بی آراور وزارت خارجہ کے آڈٹ پیروں کے جائزے کے موقع پر اینکرپرسنز، سول سوسائٹی اور این جی اوز کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسر اقتدار آئی ، چیئرمین سینٹ اور اسپیکر سمیت اہم سرکاری شخصیات کو حاصل خصوصی مراعات کے قوانین ختم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پی اے سی نے چوبیس ارب روپے کی ریکوریاں کی ہیں جب کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں باون ارب روپے کی وصولیاں کیں جو نیب ریکوریز سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.