تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش،موسم خوش گوار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریا ض کے مطابق مو ن سون کی بارشیں دینے کا ایک سلسلہ سندھ کے جنوبی حصے میں موجود ہے۔جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے کے مطابق مون سون کی یہ بارشیں ہلکی ہونگی اور ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی۔آج کراچی میں ملیر،ائیرپورٹ،سرجانی ٹاؤن ،گلشن اقبال ،نارتھ کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور ہلکی بارش کے ساتھ جنوب مغربی علاقوں سے تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.