5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عمارت کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لے لیا ہے، سی سی پی او
جنگ نیوز -
کراچی…سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے کہا ہے کہ صدر ایمپریس مارکیٹ میں جلوس پر جس بلڈنگ سے فائرنگ کی گئی تھی ا س بلڈنگ کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور جس کے بعد عمارت کی مکمل تلاشی لی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سی سی پی او وسیم احمد نے کہا کہ یوم علی کا جلاس اپنے مقررہ راستے پر ہی گامزن ہے۔واضح رہے کہ صدر کراچی میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں4افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔