5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ،7افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی… صدر کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجہ میں3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر میں ہونے والی فائرنگ ایمپریس مارکیٹ کے قریب ہی واقع مرغی خانے والی گلی میں ایک عمارت سے کی گئی ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد وہاں سے گذرنے والے یوم علی کے جلوس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف زدہ ہو کر بھاگنے لگے۔سی سی پی او کراچی وسیم احمد کا کہنا ہے کہ صدر ایمپریس مارکیٹ میں جلوس پر جس بلڈنگ سے فائرنگ کی گئیہے ا س بلڈنگ کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور جس کے بعد عمارت کی مکمل تلاشی لی جائے گی،عمارت کی تلاشی کے کام کی نگرانی ڈی ایس پی اقبال محمود کر رہے ہیں۔زخمی ہونے والے افراد کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یوم علی کا ماتمی جلوس اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔