تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سلمان تاثیر

جنگ نیوز -
ملتان…گورنر پنجاب سلیمان تاثر نے کہا ہے کہ ہم اس مشکل کی گڑھی میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کہ جب تک یہ مکمل طور پر بحال نہیں ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ہماری بھر پور مدد کر رہی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں سے بھی رضاکارانہ طور پر غیر سرکاری تنظیمیں بھی کام کر رہی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کے لئے امدادی اشیا اکٹھی کر رہے ہیں اور متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ اس مداد کا سیاسی وابستگی سے کوئی تعلق نہیں ہے کوئی کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اسے امداد فراہم کی جا رہی ہے گورنر پنجاب نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کل سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم فرام کی جائیں گیں یہ تقریبا 4 ہزار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی املاک کے ساتھ ساتھ سڑکوں، پل، ریلوے ٹریک اور واپڈا کی تنصیبات کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا تاکہ انہیں فوری طور بحال کیا جا سکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کوئی شکائیت کا وقت نہیں ہے ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کے لئے کام کرنا چاہیئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.