تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:یوم علی کے موقع پر یک بعد دیگر دو دھماکے، چارجاں بحق، 40زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کے جلوس موقع پر یک بعد دیگر دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ پہلادھماکے کربلا گامے شاہ کے قریب ہوا جو شدید نوعیت کا نہیں تھاتاہم دو سے پندرہ منٹ بعد ،دوسرا دھماکا بھاٹی چوک پر ہوا ہے جو شدید نوعیت کاتھا اور اسی میں زیادہ تر افراد جاں بحق ہوئے ہیں،دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پرچالیس افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکوں کی جگہ پر افراتفری کا عالم ہے اور بھگدڑ مچ گئی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کولاہور کے میو اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق ان دھماکوں میں چار افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی جبکہ چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.