5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ،6افراد ہلاک،100زخمی
جنگ نیوز -
لاہور…یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر لاہور کے علاقوں کربلا گامے شاہ اور بھاٹی چوک سمیت تین دھماکے ہوئے ہیں،ان دھماکوں کے نتیجے میں اب تک چھ افراد جاں بحق اورسوزخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تینوں دھماکے تیس منٹ کے دوران ہوئے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ایک کانسٹیبل بھی جاں بحق ہوا ہے ۔ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دھماکوں میں سے دو خودکش حملے اور ایک کریکر دھماکا تھا۔ دھماکوں کے بعد افراتفری کا عالم تھا، اور بعض مشتعل افراد نے اس دوران پولیس پر حملہ کیااور ایک پولیس اہلکار کو شدید زدوکوب کیا۔تینوں دھماکوں تیس منٹ کے دوران ہوئے۔کمشنر لاہور خسروپرویز نے کہا کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب جلوس اختتام پذیر ہونے کو تھا۔