تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور دھماکے: صدر، وزیر اعظم اور نواز شریف کا اظہار مذمت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لاہور دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔صدر، وزیر اعظم اور میاں نواز شریف کے الگ الگ جاری کیے گئے بیانات میں لاہور دھماکوں کو دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔صدر اور وزیر اعظم نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات دیتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔میاں نواز شریف نے لاہور دھماکوں اور کراچی میں فائرنگ کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین درندگی سے تعبیر کیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.