تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس3 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے،کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس3 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں سیلاب کی صورت حال اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ متاثرین سیلاب کا ابتدائی ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے ۔ اب تک سیلاب سے سندھ میں3 لاکھ اور پنجاب میں7 لاکھ متاثرہ مکانات کا ابتدائی ڈیٹا حاصل ہوا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کوشش کرے گی کہ اسی ڈیٹا کی بنیاد پرصوبائی حکومتوں کے ذریعے متاثرین کو کیش امداد ستمبر کے پہلے ہفتے سے ملنا شروع ہوجائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح9.5 فی صد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن اب مہنگائی میں16 سے17 فیصدتک اضافہ ہوسکتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایاکہ رواں مالی سال ترقی کی شرح کا ہدف4.1 فی صد مقرر کیا گیا تھا لیکن اب یہ ڈھائی فیصد رہے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.