5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شریف برادران اپوزیشن کا بھیس بدل کر عوام کو دھوکہ نہ دیں، پرویز الٰہی
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران اپوزیشن کا بھیس بدل کر عوام کو دھوکہ نہ دیں، دونوں بھائی قوم پرنازل ہونیوالے عذاب میں برابرکے ذمہ دار ہیں۔ وہ لاہورمیں اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران کوفوٹو سیشن زیب نہیں دیتے ، انہیں چاہئے کہ ایمانداری سے تمام خرابیوں کی ذمہ داری قبول کریں اور عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پیشگی اطلاع کے باوجود سیلاب کی تباہ کاریاں روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہناتھا کہ قدرتی آفت کو روکا نہیں جا سکتا تاہم حفاظتی اقدامات کے ذریعے تباہی کم کی جا سکتی ہے ۔