5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وفاقی ،صوبائی حکومتیں ریلیف کے کاموں میں ناکام ثابت ہوئی،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ریلیف کے کاموں میں ناکام ثابت ہوئی ہیں حلیف جماعتیں ایک دوسرے پر الزم تراشی چھوڑ دیں۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے لیے الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے کے22 ہزار کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین میں95 کروڑ مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر چالیس ہزار متاثرین کو کھانا فراہم کی جارہا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کردیں تاکہ ڈوبتی معیشت کو سہارا مل سکے۔ ان کاکہناتھا کہ اے این پی اور ایم کیو ایم جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ انہو ں نے اپیل کہ کہ حکمران سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کریں۔