5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الخد مت کے تحت ٹھٹھہ ،مکلی میں175 ٹینٹ پر مشتمل خیمہ بستی قائم
جنگ نیوز -
کراچی…الخد مت ویلفیئر سوسائٹی کے تحت ٹھٹھہ اور مکلی میں175 ٹینٹ پر مشتمل خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے جہاں دوہزار متاثرین کو صاف پانی اور کھانا فراہم کیا جارہاہے ۔ادارہ نورحق کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق مکلی اور اسکے ارد گرد عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے الخدمت کے زیر اہتمام واٹر سروس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق خیمہ بستی میں دو ہزار سے زائد افراد کیلئے پکا پکایا کھانا فراہم کرنے کا انتظام کیا جارہاہے ۔ پاکستان مسلم ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون سے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی مکلی میں سیلاب متاثرین کی مدد سر انجام دے رہی ہے ۔جبکہ سیلاب متاثرین کو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔