تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل اور ایز گارڈ نائن کے مالیاتی نتائج کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل اور ایز گارڈ نائن نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کو30 جون2010 کے اختتام پر90 کروڑ78 لاکھ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی8 روپے پندرہ پیسے رہی، کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کو ڈھائی روپے فی حصص نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسی طرح ایز گارڈ نائن کو جنوری سے جون2010 کے دوران پندرہ کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی دو پیسے رہی ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو ایک ارب دو کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی دو روپے اکیاون پیسے رہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.