5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت14 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار…کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت14 شدت پسند ہلاک اور9 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹر سے وسطی کرم کے علاقے چنارک میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی ۔ کارروائی میں شدت پسندوں کمانڈر صدیق اللہ سمیت14 شدت پسند مارے گئے اور نو زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے تربیتی مرکز سمیت تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔