تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے 25کروڑ کا امدادی سامان تقسیم

جنگ نیوز -
کراچی…خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب زدگان کی امدادکاکام تیزی سے جاری ہیں اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے روزانہ کی بنیادپرلاکھوں روپے مالیت کی امدادتقسیم کیلئے پہچائی جارہی ہے جبکہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے مجموعی طورپر 25کروڑ روپے کا امدادی سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جاچکا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل اور سیف یارخان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترواقع فیڈرل بی ایریا سے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیلئے امدادی سامان کے دوٹرک ملتان روانہ کیے،امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے کراچی اسٹیشن پہنچایاجائے گاجہاں سے بذریعہ ذکریاایکسپریس ملتان روانہ ہوگا۔اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے ارکان نے لوڈنگ اورپیکنگ کے کاموں مصروف ایم کیوایم کے کارکنان اورکے کے ایف کے رضاکاروں کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیااوران کے ہمراہ سامان ٹرکوں میں لوڈبھی کروایا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخیرحضرات اورعوام کے بھرپورتعاون سے ایم کیوایم سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ عوام کی بھرپورمددکررہی ہے۔دریں اثنا ایک کولڈ ڈرنک کمپنی کے وفدنے خدمت خلق فاؤنڈیشن کادورہ کیااوررابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اورڈاکٹرصغیراحمدسے ملاقات کرکے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے کمپنی کی جانب سے تین ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان، غذائی اجناس و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچائی ۔قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب احمد بخاری ،وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر نے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جاری سیلاب زدگان کی امداد ی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اوریوسف شاہوانی نے سکھر کے بیس کمیپ سے اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین رشید بھیا ،ندیم احمد سمیت سکھر کے زونل کمیٹی کے ہمراہ قمبر ،لاڑکانہ ، خیر پور ،مہیٹروکے سیلاب متاثرین کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس ٹرکوں کے ذریعے رواانہ کیا۔ بعدازاں ء حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارگن داس نے اراکینِ زونل کمیٹی کے ہمراہ لاڑکانہ ،میہڑ ،قمبر میں سیلابی علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیااورمتاثرین میں غذائی اجناس و دیگر اشیا ء تقسیم کیں۔ دریں اثناء اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ندیم احمد اورحبیب بلیدی نے زمبابوے کے ڈونروفدکے ہمراہ شکارپورمیں سیلاب زدگان کوطبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبّی کیمپ کادورہ کیااورمریضوں کوطبّی سہولیات کی فراہمی کابغورجائزہ لیا۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.