5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد ٹیم کی قیادت سخت چیلنج ہے، شاہدآفریدی
جنگ نیوز -
ٹاؤنٹن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا سخت ترین چیلنج ہے ۔ٹاونٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جو ہوا اسے بھلا کر آگے دیکھنے چاہئے ۔ اب ٹیم کے کھلاڑی تنازعہ کو بھول کر ٹوئینٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے میچز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پر امید ہیں ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن کافی مثبت رہا اور کھلاڑی مختصر دورانیہ کی کرکٹ کیلئے اپنا ذہن بناچکے ہیں ۔ ایک سوال پر شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹرز تنازعہ کو بھول کر پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھنے میں کامیاب رہیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچز میں اچھے نتائج دیں گے ۔