5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف کی اعجازبٹ سے ملاقات
جنگ نیوز -
لندن…میچ فکسنگ الزامات کے شکار کپتان سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کی پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سے ملاقات کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔ ، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور بورڈ کے دیگر افسران سے ملاقات کی ۔تینوں پاکستانی کرکٹرز کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولرز محمد آصف اور محمد عامر ٹاؤنٹن سے منگل کی شب لندن پہنچ گئے تھے۔ لیکن تینوں پلیئرز کی پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سے طے شدہ ملاقات ملتوی کردی اور اب یہ ملاقات کل ہوگی، میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ بھی موجود ہونگے۔ذرائع کے مطابق تینوں کرکٹرز نے آج لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ اور بورڈ کے دیگر آفیشل سے ملاقات کی ۔اطلاعات کے مطابق تینوں کھلاڑی جمعہ کو ٹاؤنٹن میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے کئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے ملبوسات بنانے والی کمپنی نے الزامات کی وجہ سے ان کا معاہدہ معطل کر دیا ہے ۔