تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے ،اوباما

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدر بارک اوباما نے مشرق وسطی امن مذاکرات کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کو براہ راست مذاکرات کا موقع ضایع نہیں کرنا چاہئے ۔واشنگٹن میں خطاب کے دوران امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ اسرائیل فلسطین مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کے لئے دونوں ممالک مل کر تنازع کا حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں پر کوئی حل مسلط نہیں کرنا چاہتے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے اور امریکا چاہتا ہے کہ مزاکرات کے نتائج ایک سال میں سانے آجائیں۔اوباما نے کہا کہ امن کے دشمن مشرق وسطی امن مزاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہیں ہیں ۔اس سلسلے میں صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاوس میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتھن یاہو، اردن اور مصر کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.