تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عالمی بینک نے امدادی فنڈ ایک ارب ڈالرز تک بڑھادیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... عالمی بینک نے پاکستان میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے امدادی فنڈ ایک ارب ڈالرز تک بڑھادیا۔واشنگٹن میں صدر ورلڈ بینک رابرٹ زوئیلک نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات میں کہا کہ ڈونرز کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے پاکستان میں معاشی، ادارتی اور حکومتی اصلاحات اہم ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی بینک ضرورت کے اس وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مخلص ہے،جس کے باعث ہی ایک ارب ڈالرز کا فنڈ بڑھادیا گیا ہے۔صدر عالمی بینک کا کہناتھا کہ کہ پاکستان کے لیے پہلے ہی سے مخصوص رقم بھی اب سیلاب زدگان کے فنڈ کی مد میں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امدادی فنڈ میں رقم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور عالمی بینک کی غریب ممالک کے لیے دی جانے والی رقم سے فراہم کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فنڈ رعایتی اور اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.