تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستانی فوجی وفد کیساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنیوالا واقعہ قابل افسوس ہے،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، پاکستان سے معافی مانگ لی ہے، آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔واشنگٹن میں معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی اہل کاروں اور فلائیٹ عملے کے درمیان غلط فہمی کے باعث واقعہ پیش آیا، ترجمان محکمہ خارجہ کا کہناتھاکہ دوبارہ مذاکرات کے لیے امریکی محکمہ دفاع کا عملہ پاکستان سے رابطہ کرے گا اور آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہوسکتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں پی جے کراؤلی نے کہا کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.