تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور: یوم شہادت علی کے جلوس میں دھماکے،37 افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہورمیں یوم شہادت حضرت علی کے مرکزی جلوس کے موقع پر تین دھماکوں میں35 افراد شہید جبکہ200 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکوں کے بعد مشتعل افراد نے پولیس سٹیشن پر ہلہ بول دیا ،امن وامان قائم کرنے کے لیے پنجاب رینجرز نے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ۔ لاہور میں پہلا دھماکہ شام سات بجے کے قریب کربلا گامے شاہ کے باہر ہوا جس سے ہرطرف چیخ وپکار اوربھگدڑ مچ گئی۔ ابھی زخمیوں کو اٹھایا ہی جارہاتھا کہ دوسرا دھماکہ بھاٹی گیٹ میں ہوا ۔ پولیس ذرائع کے دو دھماکے خود کش جبکہ ایک کریکردھماکہ تھا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکوں میں 35 افراد شہید جبکہ 200سے زائد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونیوالوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔دھماکوں کے بعد ریسکیو ٹیموں اور لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں اٹھائیس ،سروسز میں چار اور گنگا رام میں تین لاشیں لائی گئیں۔شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے اسپتالوں میں شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افرادنے تھانہ لوئرمال پر حملہ کرکے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی اور ہوائی فائرنگ کی ۔ادھرپنجاب حکومت کے طلب کرنے پر رینجرز نے متاثرہ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.