5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کانتیجہ آج سامنے آئیگا
جنگ نیوز -
آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کانتیجہ آج سامنے آئیگا
واشنگٹن…بدترین سیلاب سے درپیش معاشی دباؤ کے باعث قرضے کی شرائط میں نرمی اور نئے قرضوں کے معاملے پر آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کانتیجہ آج سامنے آئے گا۔مذاکرات کے نتائج کے بارے میں آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکڑ ڈومینیک اسٹراس کہن اور پاکستانی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ مشترکا بیان جاری کریں گے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دو ہزار آٹھ میں گیارہ ارب ڈالر قرضے کے پروگرام کی شرائط میں نرمی پر مذاکرات کا آغاز گزشتہ پیر کو واشنگٹن میں ہوا تھا۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گزشتہ ہفتے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 2008 میں طے کردہ قرضے کے معاہدے پر قائم رہنا چاہتا ہے۔ قرضے کے اِس پروگرام کے تحت پاکستان نے محصولات اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات لانے سمیت مرکزی بینک کو مکمل خود مختاری دینے کا وعدہ کیا تھا۔