5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا : ڈسکوری چینل کے عملے کو یرغمال بنائے رکھنے والا ملزم ہلاک
جنگ نیوز -
امریکا : ڈسکوری چینل کے عملے کو یرغمال بنائے رکھنے والا ملزم ہلاک
واشنگٹن…امریکا میں ڈسکوری چینل کی عمارت میں عملے کے افراد کو چار گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کردیا۔ تمام یرغمالی رہا کرالیے گئے۔پولیس کے مطابق واشنگٹن کے مضافاتی علاقے سلور اسپرنگ میں چینل کی عمارت محفوظ ہے اور اس میں یرغمال بنائے گئے تین افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک مقامی نیوز چینل کے مطابق ملزم، جو بظاہر ڈسکوری کی ماحولیات سے متعلق کوریج پر برہم تھا، پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ ڈسکوری کی عمارت میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے کی شناخت نے قانون نافذ کرنے والے حکام نے جیمز لی کے نام سے کی۔ جو سان ڈیاگو کا رہائشی ہے اور فروری 2008 میں ڈسکوری کے خلاف احتجاج پر گرفتار ہوا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ ایشیائی نژاد تھا۔ قانون نافذ کرنے ادارے کے اہلکاروں نے ملزم سے ٹیلے فون پر مذاکرات بھی کیے تھے۔ پولیس عمارت کو کلیئر کررہی ہے۔ کیونکہ اسے شک ہے کہ اس میں کوئی دھماکا خیز مواد بھی رکھا گیا ہے۔