5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چین میں تین روز سے ٹریفک جام120کلومیٹر لمبا ہوگیا
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین میں بیجنگ تبت ہائی وے پر ایک بار پھر ٹریفک جام ہوگیا ہے جو گزشتہ تین روز میں 120 کلومیٹر لمبا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بیجنگ تبت ہائی وے پر ٹریفک جام 31 اگست کو شروع ہوا تھا تاہم تین روز گزرنے کے بعد بھی سڑک پر ٹریفک اسی طرح کھڑا ہے۔اس سے پہلے اسی ہائی وے پر نو روز پر مشتمل سو کلومیٹر لمبا ٹریفک جام ہوا تھا۔