تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ملک کے بعض بالائی اور زیریں مقامات پر کہیں کہیں بارش کا سلسلہ ، وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبرپختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش نواب شاہ میں 51 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، بارخان میں 42 ، ٹھٹہ 14 ، مٹھی 10 ، کراچی 5 اور بدین میں بھی 5 ملی میٹر بارش ہوئی ،، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید 2 روز بارش کا امکان نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.