5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
جنگ نیوز -
سڈنی . . . آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کااعلان کردیاہے،بھارت میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں فل ہیوز کی واپسی ہوئی ہے،وہ پاؤں میں انجری کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم سے باہرتھے۔ٹیم سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو ڈراپ کردیاگیا۔آسٹریلوی ٹیم رکی پونٹنگ کپتان ،مایکل کلارک، ڈگ بولنجر، پیٹر جورج، نیتھن ہورز ، جوش ہیزل ووڈ، بین ہلفنہاس، فلپ ہیوز، مائکل ہسی، مچل جونسن سائمن کیٹچ، مارکس نارتھ، ٹم پین، اسٹیون اسمتھ اورشین واٹسن پرمشتمل ہے۔آسٹریلیااوربھارت کے درمیان پہلاٹیسٹ یکم اکتوبر سے موہالی میں ہوگاجبکہ دوسراٹیسٹ نواکتوبرسے بنگلورمیں کھیلاجائے گا۔