5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پی ایس او کو مختلف اداروں سے140ارب روپے لینے ہیں، ایم ڈی
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر عرفان قریشی کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو مختلف اداروں سے 140 ارب روپے لینے ہیں جبکہ صرف پاور سیکٹرزسے 127 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او عرفان قریشی کا کہنا ہے کہ پی ایس او سمیت تمام مارکیٹنگ کمپنیاں سیلاب کے باعث 40 فی صد تک متاثر ہوئیں ہیں جبکہ سیلاب کے ریلیف کاموں کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ میں جٹ فیول کی کھپت بڑھ گئی جس کی وجہ سے 2 ہزار ٹن یومیہ اضافی جٹ فیول کی ضرورت ہے ۔ عرفان قریشی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کیپکو پاور اسٹیشن بند ہونے سے ڈیزل کی کھپت میں کمی آگئی تھی جس کی وجہ سے پی ایس او نے ڈیزل کی درآمد 3 لاکھ ٹن سے کم کرکے 1 لاکھ 50 ہزار ٹن کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس او کو اسٹاک کا کوئی مسلہ نہیں ہے اور ملک بھر میں سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔