19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48
عشرت العباد کو گورنر ہاؤس مل جائیگا، مرنے والوں کا کیا ہو گا، ن لیگ
آج نیوز - ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عشرت العباد کو تو گورنر ہاوٴس واپس مل جائے گا لیکن ٹارگٹ کلنگ میں مرنے والے واپس نہیں آئیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عشرت العباد کے واپس آنے سے اگر کراچی کا امن بحال ہوتا ہے تو یہ اچھا قدم ہے لیکن ایم کیو ایم کے گورنر کی واپسی کو لوگ سیاسی ناٹک کا حصہ سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وہی کیا جو انہیں اچھا لگا۔