تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:28

وسطی کرم میں جھڑپ، سیکیورٹی اہلکار شہید، چار زخمی

آج نیوز - وسطی کرم میں جھڑپ کے دوران سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں سات عسکریت پسند مارے گئے۔جب کہ جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے سے چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں ریموٹ کنٹرل دھماکے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی گاڑی شکئی بازار کے قریب سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنی۔ دھماکے سے گاڑی میں سوار چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ گاڑی میں سوار تحصیل شکئی کا عسکریت پسند کمانڈر تھا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مرنے والوں کی تعداد پانچ ہے اور تین عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں اور زخمیوں میں مولوی نذیر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جب کہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے خوئداد خیل میں سیکیوریٹی فورسز سے جھڑپ میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوئے اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ عسکریت پسندوں نے گشت کے دوران سیکیوریٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی۔اس حملے میں چار سیکیوریٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری طرف خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مغوی سیکیورٹی اہلکار کی لاش ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.