19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:24
فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
آج نیوز - پی سی بی فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں مڈل آرڈر بلے بازوں،آل راؤنڈرزاور سپنرز نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ لاہور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں طلب کئے گئے پندرہ پلیئرز نے باب وولمر ان ڈور ہال میں ٹریننگ کی۔ سابق جاودگر گگلی باوٴلر عبدالقادر اور آف اسپنر توصیف احمد اسپنرز جبکہ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ اعجاز احمد مڈل آرڈر بلے بازوں کو ٹپس دیتے رہے۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر گیمز اینڈ ڈویلپمنٹ انتخاب عالم نے بتایا کہ کیمپ پندرہ روز تک جاری رہے گا، جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انتخاب عالم نے بتایا کہ قومی ٹیم کے چیف کوچ وقار یونس کا اس مرحلے کو جوائن کرنے یا نہ کرنے کے متعلق اگلے چند روز میں پتہ چلے گا۔