تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:15

حنا ربانی کھر نے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا

آج نیوز - پاکستان کی کم عمرترین اورپہلی خاتون وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پاک امریکا اور پاک بھارت تعلقات کے انتہائی حساس موڑپرحنا ربانی کھرکیلئے وزارت خارجہ کی ذمے داریاں کڑا امتحان ثابت ہوسکتی ہیں۔ نئی وزیرخارجہ رواں ہفتے کے اختتام پر انڈونیشیا میں امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات کرینگی اور وہاں سے واپسی پر نئی دہلی میں ان کی بھارتی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوگی۔پاکستان کی وزارت خارجہ کاخلا توپر ہوگیا ہے لیکن ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون وزیرخارجہ حنا ربانی کھرکیلئے بہت سے چیلنجزبھی لایا ہے،کم عمرترین وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کیلئے پاک امریکا تعلقات کے اتارچڑھاؤمیں توازن پیدا کرنا اور پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانا اہم آزمائشیں ہوں گی۔ ہلیری کلنٹن اورایس ایم کرشنا جیسے تجربہ کاراورمنجھے ہوئے سیاستدانوں سے افہام و تفہیم پیدا کرنا حنا ربانی کھرکی اہلیت کا امتحان ہوگا۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی حنا ربانی کھر نے ایوان صدر میں منگل کی سہ پہر وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا ہے۔ قائم مقام صدر چیرمین سینیٹ فاروق نائیک نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل بطوروزیرمملکت حنا ربانی کھرنے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت حنا ربانی کھر کے دورہ دہلی کا منتظر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.