20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:28
لیبیا: معمر قذافی کے حق میں ریلیاں، نیٹو فوج کیخلاف نعرے
آج نیوز - لیبیا میں آج کل معمر قذافی کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ہزاروں افراد نے طرابلس کے جنوب میں واقع قصبے عزیزیہ میں ریلی نکالی۔ شرکاء نیٹو افواج اور باغیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔ معمر قذافی نے شرکاء سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کے جوان، بچے اور خواتین لڑیں گے اور وطن کا دفاع کریں گے۔ لیبیا میں ان دنوں معمر قذافی کی حمایت میں مسلسل ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ منگل کو نکالی جانے والی یہ پانچویں ریلی تھی جو بارہ دنوں میں کرنل قذافی کے حق میں نکالی گئی۔