تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:36

باغ: آزاد کشمیر انتخاب، پولنگ جاری، فائرنگ سے 1شخص جاں بحق

آج نیوز - آزاد کشمیر قانوں ساز اسمبلی کے حلقہ سولہ باغ حویلی چار کے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے۔ آج صبح فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھبیس جون کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے دوران حلقہ ایل اے سولہ باغ حویلی چار میں آٹھ پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں سے بھرے تھیلے جلائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے بیس جولائی کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا۔ حلقے میں ان ہی آٹھ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولیس کے مطابق۔۔ پولنگ کے آغاز کیبعد ہی ایل اے سولہ باغ چار حویلی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں افتخار نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور اور مسلم کانفرنس کے چوہدری محمد عزیز مدمقابل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.