تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:6

زرداری،شاہ عبداللہ ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزسے ان کی ملاقات ہوئی۔ صدر زرداری اور سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی سوا گھنٹے جاری رہی۔ صدر نے شاہ عبداللہ کو بتایا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام چاہتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خلاف ہے صدر کا سعودی عرب آمدپروزیر داخلہ پرنس نائف بن عبدالعزیز نے استقبال کیا جس کے فوراً بعد سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سے صدر نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات اوراقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال کے علاوہ خطے کے حالیہ پرتشدد واقعات پرمشاورت کی گئی،صدارتی ترجمان کے مطابق صدر کا دورہ سعودی عرب ،ایران اور افغانستان کے دورے کا حصہ ہے،صدر مملکت اس دورے میں عمرہ ادا کرنے کے علاوہ روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.